دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق، بیلاروسی صدر نواز شریف سے ملاقات کے بعد رخصت

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبوں پر کام کیا جاسکتا ہے جس سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ مل سکتا ہے۔ دونوں قائدین نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے مری میں بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کو وزیراعظم بننے سے کس نے روکا؟ سابق وزیراعظم نے بالآخر خاموشی توڑ دی

میاں محمد نوازشریف کے اہل خانہ بھی ظہرانے میں شریک ہوئے، ظہرانہ ذاتی حیثیت میں دیا گیا تھا۔ بیلا روس کے صدر نے محمد نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ماضی کی خوشگوار یادوں کا تبادلہ کیا۔

بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مئی 2015میں چھانگلہ گلی، مری آیا تھا۔ آپ اگست 2015میں بیلا روس تشریف لائے تھے، آپ سے ذاتی تعلق ہے، ناقابل فراموش خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔

 بیلا روس کے صدر نے کہا کہ آپ سے ہمیشہ بھائی والا احترام ملا، آپ سے ملاقات کی بے حد خوشی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف بڑے جذبے اور رفتار سے پاکستان کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

’بیلا روس کے صدر نے زراعت، زرعی مشینری، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں بیلاروس کے تعاون کی پیشکش کی‘۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف اور بیلاروس کے صدر کے مابین پرتپاک ملاقات، اپنے بھائی سے ملاقات پر خوش ہوں، لوکا شینکو

نوازشریف نے اپنے دورہ بیلا روس کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں بیلاروس سے تعاون میں اضافہ ہوا، دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے۔

بیلا روس کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت اور پنجاب حکومت دونوں کے ساتھ تعاون میں اضافہ چاہتے ہیں۔ بیلا روس کے صدر نے محمد نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بیلاروس کے دورے کی دعوت دی۔

واضح رہے محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہمراہ بیلا روس کے صدر کو الوداع کیا۔ صدر الیگزینڈر کلاشینکو 3روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اپن وطن روانہ ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں