شوکت یوسفزئی نے مرکزی قیادت کو عمران خان پر سختیوں کا ذمہ دار ٹھہرادیا

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے ایک بار پھر پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان پر سختیوں کا ذمہ دار مرکزی قیادت کو ٹھہرایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مشاورت کے ساتھ آگے بڑھا جاتا تو آج نتیجہ مختلف ہوتا۔

اپنے بیان میں سابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اپنے بے گناہ شوہر کی رہائی کے لیے سڑکوں پر نکلیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ باقی قیادت کہاں تھی  اور انہوں نے کیا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کو فیصلہ سازی میں شریک نہیں ہونا چاہیے، شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سنگجانی کے مقام پر جلسے یا دھرنے سے اتفاق کیا تھا تو اس کی مخالفت کیوں کی گئی، سیاست کے میں صورتحال کے پیش نظر حکمت عملی مرتب کی جاتی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے پارٹی قیادت کو اڈیالہ جیل میں قید عمران خان پر سختیوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری غلطیوں سے بانی پی ٹی آئی کی سختیوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: علیمہ خان پارٹی میں انتشار کا سبب بن رہی ہیں، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی کے مطابق 24 نومبر کو اللہ نے بہت بڑا موقع فراہم کیا تھا جو ضائع کردیا گیا ہے، ان کا موقف تھا کہ اگر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھا جاتا تو آج نتائج کچھ اور ہوتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو یورپی طرز پر عوام دوست ادارہ بنائیں گے، مریم نواز، راشن کارڈ کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

’سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی ٹیکس رہ گیا ہے‘ سینیٹ کمیٹی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر بحث

بجلی کی بچت: میٹا کا اپنے ڈیٹا سینٹرز شمسی توانائی سے چلانے کا منصوبہ

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سفارتی رابطہ، امن و استحکام پر تبادلۂ خیال

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟