سرکاری و نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط شراکت داری ضروری ہے، حکومت معاشی استحکام کے ساتھ پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات اور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینٹر فار گورنمنٹ ڈیٹا اینالیٹکس کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد میں ایگزم بینک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی کا عمل سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے جڑا ہے، حکومت کی ترجیحات میں برآمدات، سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ شامل ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ ایکسپورٹ فنانس ملکی برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان کی معیشت کو امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب لے جانا ہے۔

مزید پڑھیں:چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس اسکیم آسان اور اختیاری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں اور کاروباری برادری کے ساتھ تعاون مزید بڑھانا ہوگا تاکہ معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں، حکومت معاشی شعبے میں اصلاحات کے عمل کو بھی آگے بڑھا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنشنرز کی بائیومیٹرک تصدیق اب نادرا کرے گا، نیا طریقہ کار نافذ ؟

سہارنپور میں مسجد کی شہادت کی مذمت، بھارت کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

خفیہ ایجنسی نے بڑے پیمانے پر مراکشیوں کے  اسپین میں داخلے سے پیشگی خبردار کیا تھا

پاکستان کی پہلی ویکسین پالیسی منظور، یونیورسل میڈیکل ریکارڈ کا منصوبہ بھی شروع ہوگا، مصطفیٰ کمال

’بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سیاسی گفتگو ہوتی ہے، اس لیے اجازت نہیں دیں گے‘، اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ

ویڈیو

سہارنپور میں مسجد کی شہادت کی مذمت، بھارت کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ارکان پارلیمنٹ پر کیا اثر پڑا؟

جامعہ کراچی کا کامیاب تجربہ، تیل کا وہ خزانہ جو پاکستان کو دولت مند ممالک کی فہرست میں شامل کرسکتا

کالم / تجزیہ

مشرق کے لیے بوجھ بنتا انڈیا

میچ ہارنے اور ہمت ہارنے والوں کا فرق

مکہ معاہدہ، نئے امکانات