ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا وفاقی حکومت کو چیلنج

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔

صوبائی اسمبلی کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے آرٹیکل 245 کا نفاذ کرکے ہمیں سیکیورٹی فورسز سے گولیاں مروائیں، اس بات کا افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی نے ہر صورت ڈی چوک جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ترجمان مشعال یوسف زئی نے سب بتادیا

انہوں نے کہاکہ ڈرو اس وقت سے جب ہم نے گولی کا جواب گولی سے دینے فیصلہ کرلیا، اسلحہ اور دولت ہمارے پاس بھی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ اسلام آباد احتجاج کے دوران بشریٰ بی بی میرے ساتھ تھیں، اس دوران ہم پر قاتلانہ حملے کیے گئے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس سے کچے کے ڈاکو قابو ہو نہیں رہے لیکن ہمارے نہتے لوگوں پر گولیاں برسائیں، جب ہمارے لوگوں نے پکڑا تو عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے، ہمارا ظرف تھا کہ ہم نے انہیں چھڑوایا۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ اسلام آباد میں مجھے اور بشریٰ بی بی کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن ہم عمران خان کی اہلیہ کو بحفاظت وہاں سے نکالنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے کہاکہ میرا حکومت اور اداروں کو واضح پیغام ہے کہ ہمیں کرسی نہیں عزت عزیز ہے، غلامی نہیں خودداری چاہیے۔ جب تک پوری قوم آزادی کے لیے جدوجہد نہیں کرے گی انقلاب نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں سانحہ ڈی چوک کو قومی و بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہمیں جلد سے جلد عمران خان کی رہائی چاہیے، اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ ہم نے آئندہ کی حکمت عملی تیار کی ہے، حکومت ہو یا نہ ہو ہم اس پر عمل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے