پی ٹی آئی احتجاج میں رینجرز کے نائیک محمد کی شہادت سے پورا علاقہ غمزدہ  ہوگیا

ہفتہ 30 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے  احتجاج کے دوران شہید ہونے والے رینجرز نائیک محمد رمضان شہید کرک کے رہائشی تھے۔ آپ نے 25 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے  احتجاج کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

نائیک محمد رمضان شہید کے سوگواران میں والدین، بہن بھائیوں کے علاوہ دو کمسن بیٹے اور ایک معذور بیٹی بھی شامل ہے۔ جب کہ شہید کے والد پاک آرمی کے کور آف انجینئرز کے سبکدوش ہے اور انکا ایک بیٹا ابھی بھی پاک فوج میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

شہید کے بھائی، خاندان اور اہل علاقہ انکی شہادت کو المیہ قرار دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ ’میرے بھائی احتجاج کے دوران فرائض سر انجام دیتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائر ہوئے۔ ہمیں بھائی کی شہادت پر فخر ہے اور اللہ تعالیٰ انکی شہادت قبول فرمائے اور انکی راہ ہمیں بھی گامزن کرے‘۔

نائیک محمد رمضان شہید کے کزن نے اس حوالے سے اپنے جذبات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بلاوجہ کے احتجاج کی بھینٹ چڑھ گیا۔ہم سب کا فرض ہے کہ سب سے پہلے پاکستان کو مقدم رکھیں اور پاکستان اور اس میں بسنے والوں کو کوئی نقصان نہ پہنچائیں۔

ان کے کزن نے مزید کہا کہ ’نوجوانوں کو چاہیے کہ ان احتجاجوں کا حصہ نہ بنیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید نہایت ملنسار اور شریف النفس طبیعت کے مالک تھے۔ انکی شہادت پر پورا علاقہ غمزدہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اوپن اے آئی نے نئے ماڈل پر سیکیورٹی پابندیاں سخت کردیں، خودکار سائبر حملوں کا خدشہ

روس، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مال بردار ریل سروس شروع کرنے پر کام جاری

روبوٹ کتے چاند پر پہرہ دیں گے، چین نے مستقبل کے قمری اڈوں کا منصوبہ پیش کردیا

وزیر خزانہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

جنوبی کوریا: آنکھیں کھلتے ہی بچوں کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھلنے لگے، یہ رجحان کیوں بڑھ رہا ہے؟

ویڈیو

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ