بھائی سے ملنے نہیں دے رہے، انہیں ڈر ہے عمران خان کا پیغام عوام کو نہ پہنچا دیں، علیمہ خان

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ 5گھنٹے سے اڈیالہ جیل کے باہر کھڑے ہیں اور اندر نہیں جانے دیا جا رہا، جبکہ القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ختم ہونے والی ہے۔ ڈیڑھ سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ میڈیا اور وکلا سب چلے گئے ہیں اور فیملی کو باہر روک دیا گیا ہے۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خاندان کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، انہیں ڈر ہے کہ ہم خان صاحب کا پیغام باہر نہ لے آئیں۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مزید 7 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ عدالت میں 3لوگ تو ہر صورت جا سکتے ہیں، فیملی میڈیا اور وکیل لیکن آج یہ روایت بھی توڑ دی گئی۔ اس سے جو پولیس افسر تھا وہ کہہ رہا تھا کہ عمران خان میری کسٹڈی میں ہیں۔

’وہ تو  چلیں اس کا فیصلہ تھا لیکن القادر ٹرسٹ کیس میں تو ان کا نہیں بنتا ہے نا اس طرح کرنا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پچھلے ڈیڑھ سالوں میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ وکلا بھی چلے گئے اور میڈیا بھی چلا گیا، میری فیملی بہنیں اور کزن باہر ہیں۔ ہمیشہ اسی طرح اتنا تنگ کرتے ہیں اور 5، 5 گھنٹے باہر کھڑا کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے حوالے سے کوئی خبر نہیں، بہن علیمہ خان کا اظہار تشویش

ان کا کہنا تھا کہ نہ یہ کہتے ہیں کہ آپ جائیں اور نہ یہ کہتے ہیں کہ یہاں رکیں، اب تو سماعت کا وقت بھی ختم ہونے والا ہے اور بس یہی کر رہے ہیں کہ فیملی کو نہیں جانے دینا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم