عمران خان مارچ میں رہا ہوجائیں گے، ملک احمد خان بھچر

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ سانحہ ڈی چوک کے بعد اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مزید جیل میں رکھنا مشکل ہوگا، میرا دل کہتا ہے کہ عمران خان مارچ کے مہینے میں باہر آرہے ہیں۔

تحریک انصاف پر ان کا باپ بھی پابندی نہیں لگاسکتا

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوشش کرلے، یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ ایسی جماعت پر پابندی لگائیں، جس کا اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹر ہے، پاکستان تحریک انصاف پر ان کا باپ بھی پابندی نہیں لگا سکتا۔

ہمارا کوئی لیڈر کمپرورمائز نہیں ہے

اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر سمیت ہمارا کوئی لیڈر کمپرومائزڈ نہیں ہے، یہ بات سچ ہے کہ 24 نومبر کو پنجاب سے لوگ نہیں نکلے مگر 25 نومبر کو پنجاب کے عوام، ایم پی ایز اور ایم این ایز اسلام آباد پہنچے، یہ کہنا غلط ہے کہ پنجاب کی عوام اسلام آبادنہیں پہنچے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

کیا آئی فون 18 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے بڑا اپ گریڈ ہوگا؟ 7 بڑی لیکس سامنے آگئیں

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت، 17 ستمبر تک ملتوی

عوامی مقاصد کے لیے اراضی کے حصول پر بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے، وزیراعظم

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟