سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے شفا اسپتال منتقلی کے معاملے پر چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردی۔

مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی، عطا اللہ تارڑ

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نظرثانی درخواست پر گزشتہ روز اعتراضات عائد کیے۔ درخواست کے ساتھ پیپر بکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض بھی عائد کیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم تاحال ان کی اسپتال منتقلی عمل میں نہیں آسکی۔

مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا

ذرائع کے مطابق عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر حکومتی سطح پر مشاورت جاری ہے، جبکہ شفا اسپتال کو تاحال سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، جس کے باعث ان کی منتقلی ممکن نہیں ہوسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنشنرز کی بائیومیٹرک تصدیق اب نادرا کرے گا، نیا طریقہ کار نافذ ؟

سہارنپور میں مسجد کی شہادت کی مذمت، بھارت کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

خفیہ ایجنسی نے بڑے پیمانے پر مراکشیوں کے  اسپین میں داخلے سے پیشگی خبردار کیا تھا

پاکستان کی پہلی ویکسین پالیسی منظور، یونیورسل میڈیکل ریکارڈ کا منصوبہ بھی شروع ہوگا، مصطفیٰ کمال

’بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سیاسی گفتگو ہوتی ہے، اس لیے اجازت نہیں دیں گے‘، اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ

ویڈیو

سہارنپور میں مسجد کی شہادت کی مذمت، بھارت کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ارکان پارلیمنٹ پر کیا اثر پڑا؟

جامعہ کراچی کا کامیاب تجربہ، تیل کا وہ خزانہ جو پاکستان کو دولت مند ممالک کی فہرست میں شامل کرسکتا

کالم / تجزیہ

مشرق کے لیے بوجھ بنتا انڈیا

میچ ہارنے اور ہمت ہارنے والوں کا فرق

مکہ معاہدہ، نئے امکانات