وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب اتنی جلدی دوبارہ احتجاج کی پوزیشن میں نہیں آئے گی، اور شاید اب یہ کبھی احتجاج کی کال نہ دے سکیں۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا گورنر فیصل کریم کنڈی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن انہوں نے انکار کیا، ہم پہلے بھی بات چیت کے لیے تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں۔
مشیر وزیراعظم نے کہاکہ پشتونوں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، خیبرپختونخوا کے لوگوں کو نہ ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور نہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پاکستان کے خلاف ہر بات کو ہمیشہ ابھارتی ہے، اسلام آباد میں پکڑنے والوں کا قصور نہیں آنے والوں کا قصور ہے جو مسلح ہوکر آئے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کی گرفتاری کا الزام، وزیراعظم کو خط لکھ دیا
رانا ثنااللہ نے کہاکہ جو لوگ معصوم لوگوں کو گمراہ کرکے اسلام آباد لائے وہ ذمہ دار ہیں، سیدھی گولیاں تو احتجاجی مظاہرین کی جانب سے چلائی گئیں جس کے باعث سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے اور 250 تک زخمی ہیں۔ جو لوگ پورے معاشرے کو تکلیف دیتے ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے۔