سپریم کورٹ آف پاکستان کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے، نوٹیفیکیشن جاری۔

سپریم کورٹ آف پاکستان سے وابستہ افسران و ملازمین کیلئے نئے اوقات کار جاری کر دیے گئے  ہیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دفتری اوقات صبح 8:30 سے دوپہر 3:30 تک ہوں گے۔

نوٹیفیکشن کا عکس

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو سپریم کورٹ کے اوقات کار 12:45 سے 1:45 تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔ہفتے کے روز سپریم کورٹ دن 12:30 بجے تک ہی کھلی رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کا اطلاق سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریز پر بھی ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp