توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواست، بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کرکے آئندہ ہفتے ان سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشریٰ بی بی ٹرائل کورٹ کی اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کرکے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے لیے ایف آئی اے کی درخواست کو آج سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے نے توشہ خانہ 2 ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

تاہم، ایف آئی اے نے ضمانت منسوخی کے لیے دائر درخواست پر مؤقف اپنایا تھا کہ بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کی جائے۔ عدالت نے آرڈر میں لکھا تھا کہ ملزمہ کی جانب سے ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا جائے گا۔

درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہورہیں، اس لیے عدالت ان کی ضمانت منسوخ کرنے کا حکم جاری کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن جدید دور میں داخل، بوئنگ سے بڑا معاہدہ

میراتھن ریکارڈ ہولڈر سیباسشین ساوے کا کینیا میں فقید المثال استقبال، انعامات کی بارش

اینڈومیٹریوسس: خواتین کی تکلیف دہ بیماری کی اب تشخیص جلد ممکن

آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی: تجارتی نقل و حمل میں رکاوٹوں سے غریب ممالک زیادہ متاثر، اقوام متحدہ

تھراپی کے ساتھ ساتھ ورزش اور اچھے دوستوں کی صحبت ذہنی سکون کے لیے ناگزیر ہے، زارا نور عباس

ویڈیو

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

ماں کی دعا، بیٹا کرکٹ کمنٹیٹر بن گیا

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی