ملک میں چلڈرن کورٹس بنانے کی ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں چلڈرن کورٹس بنانے کی ضرورت ہے۔ چلڈرن کورٹس میں بچوں سے متعلقہ کیسز کے جلد فیصلے ہوں گے۔ بچے قوم کا مستقبل ہیں۔ مظلوم بچوں کی آواز سننے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں بچے پیش بھی ہوں تو ان کی آواز نہیں سنی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس منصور علی شاہ کے درمیان اختلافی جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ ججز کو بتانا چاہتا ہوں کہ بچوں کے لیے انصاف کس قدر اہم ہے۔ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے سب کو کام کرنا ہو گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ آج کے بعد عدالتوں میں بچوں کی بات بھی سنی جائے گی۔ والدین اور بچوں، دونوں کا عدالتی عمل سے نہیں گزارنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  عدلیہ کو بچوں کو بھی فیصلہ سازی کے عمل شامل کرنا چاہیے۔ عدلیہ کو بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف کا جسٹس منصور شاہ سے ’سلیکٹیو سینس آف جسٹس‘ کا شکوہ

انہوں نے کہا کہ ملک میں چلڈرن کورٹس بنانے کی ضرورت ہے۔ چلڈرن کورٹس میں بچوں سے متعلقہ کیسز کے جلد فیصلے ہوں گے، دیکھنا ہے ہمارا نظام انصاف بچوں کے لیے کیا کر رہا ہے۔

ڈھائی کروڑ سے زیادہ بچے اسکول نہیں جا رہے

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا  کہ بچوں کو آج ’سائبر بٔولِنگ‘ جیسے خطرات کا سامنا ہے، ملک میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ بچے اسکول نہیں جا رہے، اسپیشل چائلڈ سے متعلق ہمارے پاس سہولتیں موجود نہیں ہیں۔

ونی کرنے جیسی رسومات آج تک موجود ہیں

انہوں نے بچیوں کو ونی کرنے جیسی رسومات آج تک موجود ہیں، جبری مذہب کی تبدیلی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، اسکول میں بچوں کو مارنے پیٹنے کا رجحان آج بھی موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے