انگلینڈ نے کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ترین ریکارڈ بنالیا

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 لاکھ رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن کر اس کھیل کی 147 سالہ تاریخ میں ایک منفرد سنگ میل عبور کرلیا۔ یہ کارنامہ  انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوران انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے دی ہنڈریڈ 2025 کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

انگلینڈ نے اپنے ایک ہزار 82 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ شاندار ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریوں کا ریکارڈ بھی ہے جن کی تعداد 929 ہیں۔ سینچریوں کے اس ریکارڈ میں 717 کھلاڑیوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔

سب سے زیادہ رنز کے اعتبار سے انگلینڈ کے بعد اس کا روایتی حریف آسٹریلیا آتا ہے جس نے 4 لاکھ 28 ہزار ٹیسٹ رنز بنائے ہیں جب کہ بھارت 2 لاکھ 78 ہزار 751 رنز کے ساتھ تیسرے پائیدان پر ہے۔

مزید پڑھیے: ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ، زمبابوے کے بعد کس ٹیم کے پاس؟

جو روٹ ریڈ بال فارمیٹ میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 151 ٹیسٹ میچوں میں 51 کی اوسط سے 12 ہزار 853 رنز بنائے جن میں 35 سینچریاں اور 65 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں