بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ سرکٹ میں ٹی20 فارمیٹ میں نیا عالمی ریکارڈ اس وقت بنا جب بروڈا کی کرکٹ ٹیم نے 20 مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ، 7 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ
سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران بروڈا کی ٹیم نے سِکم کی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور بناتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
بروڈا کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں کی جانب سے اننگز میں مجموعی طور پر ریکارڈ 37 چھکے مارے گئے، واضح رہے کہ اس سے قبل زمبابوے نے گیمبیا کے خلاف 4 وکٹ پر 344 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں:ٹی20 کرکٹ کا انوکھا ریکارڈ‘ ایک میچ میں 3 سپر اوورز؟
دوسری جانب اس سے قبل ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے پاس تھا، جو ایک ٹی20 اننگز میں 27 چھکے لگا چکی ہے۔