26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستیوں سے متعلق سماعت ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی نے آبزرویشن دی کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں ریگولر بینچ سن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم سنگین خامی کا انکشاف ،کیا اب 27ویں ترمیم کیجائے گی؟

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یہ درخواستیں آئینی بینچ میں زیر سماعت ہونی چاہئیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ جواب جمع کروا دیں، ہم دیکھ لیں گے۔

وکیل درخواست گزار بریسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ آئین سے متصادم قانون کے خلاف درخواست ریگولر بینچ سن سکتا ہے، سندھ ہائیکورٹ کچھ دن پہلے فیصلہ دے چکی ہے ، عدالت نے گذشتہ سماعت پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل ضیا مخدوم نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ ڈویژن کا جواب جمع کروا دیا ہے، لا ڈویژن کے جواب کا انتظار ہے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت اسی ہفتہ کی جائے، 2 سینیئر ججوں کا چیف جسٹس سے مطالبہ

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آج تو فوری سماعت کی استدعا ہے، تاریخ دیدیں، چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیے کہ ہمیں نا بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو اعتراضات تحریری طور پر جمع کروانے  کی ہدایت کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے ایک ہفتے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت میں کابینہ ڈویژن کے جمع کرائے گئے جواب کے مطابق کابینہ ڈویژن کا کام وزارتوں کی سمری کابینہ اور اس کی کمیٹیوں میں پیش کرنا ہوتا ہے ، کابینہ ڈویژن کے کام سے درخواست گزار متاثر نہیں ہوا ہے، کابینہ ڈویژن کا نام بطور فریق خارج کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ