جیسا کو تیسا، کینیڈا اور امریکا میں ٹھن گئی، مگر کیوں؟

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کی وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ نے کہا ہے کہ اگر آنے والی امریکی انتظامیہ کینیڈا سے اپنی درآمدات پر محصولات نافذ کرنے کے اپنے عزم پر کار بند ہوئی تو کینیڈا اس کا سختی سے جواب دے گا۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، وزیر خزانہ فری لینڈ اور 2 دوسرے صوبائی سربراہوں نے حال میں بات کی کہ اگر منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکینیڈا سے امریکی درآمدات پر 25 فیصد محصول عائد کیا تو اس کا بہترین طریقے سے کیا جواب دیا جاسکتا ہے۔ فری لینڈ نے کہا کہ اگر امریکا کینیڈا کی درآمدات پر غیر منصفانہ محصولات عائد کرے گا تو بلا شبہ ہم جواب دیں گے، اور کینیڈا کا رد عمل لازمی طور پر سخت ہوگا، مجھے یقین ہے کہ وہ مؤثر ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اپنے ٹرتھ سوشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ بطور صدر اپنے پہلے ایگزیکٹو آرڈرز کے طور پر کینیڈا اور میکسیکو سے ملک میں داخل ہونے والی تمام مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس اور چین سے آنے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کریں گے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن کی پیدائشی شہریت ختم کرنے کا اعلان

وہ کہہ چکے ہیں کہ جب تک کینیڈا منشیات اور سرحد عبور کرکے آنے والے تارکین وطن کے خلاف سخت کارروائی نہیں کرتا، وہ محصولات برقرار رکھیں گے۔ محصولات اس وقت تک عائد رہیں گے جب تک ہمارے ملک پر بالخصوص فینٹینل جیسی منشیات اور غیر قانونی تارکین وطن کی یلغار نہی رکتی۔

بلومبرگ نے رپورٹ دی تھی کہ کینیڈا یورینیم، تیل اور پوٹاش سمیت اشیائے صرف پر برآمدی ٹیکسوں کے ممکنہ استعمال کا جائزہ لے رہا ہے۔ کینیڈین حکومت کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ اگرچہ تمام جوابی متبادل میز پر ہیں، وزرا اور عہدے دار وں کو کسی فیصلے تک پہنچنے میں ابھی کافی وقت لگے گا۔

فری لینڈ نے کہا ہے کہ آٹوا اور صوبوں کو ایک متحدہ محاذ پیش کرنے کی ضرورت ہو گی، تاہم کچھ صوبوں کے سربراہ مجوزہ رد عمل کے بارے میں ناخوش ہیں۔ کینیڈا کے صوبے ساسکیچوان کے پریمئیر اسکاٹ مو نے کہا ہے کہ ٹروڈو حکومت کے ذریعے ایکسپورٹ ٹیکس مکمل غداری ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساسکیچوان تیل، یورینیم اور پوٹاش پیدا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ بھارتیوں کے ساتھ اپنے سمدھیوں کو بھی بڑے عہدوں سے نوازنے لگے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات کے جواب میں ان اشیا پر ایکسپورٹ ٹیکس ہماری معیشت کے لیے اور ہماری ملازمتوں کے لیے نقصان میں محض اضافے کا باعث بنیں گے۔

البرٹا کی پریمئیر ڈینیئل اسمتھ نے کہا کہ ان کا تیل پیدا کرنے والا صوبہ نہ تو امریکا کے لیے البرٹا کی انرجی ایکسپورٹس منقطع کرنے کی حمایت کرے گا اور نہ ہی ہم اپنے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر اور قریب ترین اتحادی کے ساتھ محصولات پر کسی جنگ کی حمایت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی