ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.0 ریکارڈ

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 33 کلومیٹر تھی۔ جب کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 61 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔

بلوچستان میں ایک گھنٹے میں 2 مرتبہ زلزلہ

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر اسلام آباد کے مطابق پیر کی صبح پہلا زلزلہ ریکٹر اسکیل پر 5 کی شدت سے ریکارڈ کیا گیا اور اس کا مرکز زمین سے 35 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا بلوچستان میں بڑا زلزلہ آنے والا ہے اور اس کے لیے حکومت کتنی تیار ہے؟

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ضلع کوہلو سے 61 کلومیٹر شمال میں صرف 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

اس کے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ریکٹر اسکیل پر 3.9 شدت کا دوسرا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کا مرکز ژوب سے 79 کلومیٹر جنوب میں 151 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

مزید پڑھیں: چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، 112 افراد ہلاک، 250 سے زائد زخمی

زلزلے کے جھٹکوں نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کر دی ہے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور رہائشیوں کو کسی بھی آفٹر شاکس کے لئے چوکس رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان