کیا اسپورٹیج کی قیمتوں میں اضافہ، اب گاڑی کتنے میں ملے گی؟

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یہ مارچ 2024 کی بات ہے جب لکی موٹر کارپوریشن (ایل ایم سی) نے اپنی مشہور ایس یو وی کِیا اسپورٹیج کی قیمتوں میں 3 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان کیا تھا، مگر ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے، جو اب اب ختم ہورہی ہے۔

اپنے اعلامیے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2025 سے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ ہوجائے گا اور نئے سال گاڑیوں کی قیمتیں کتنی ہوں گی اس کی تفصیل بھی فراہم کردی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسپورٹیج الفا، جس کی قیمت پہلے 73 لاکھ تھی وہ اب 75 لاکھ 50 ہزار میں ملے گی۔

اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی کی پہلے قیمت 77 لاکھ 40 ہزار تھی مگر اب وہ 79 لاکھ 90 ہزار کی ہوجائے گی۔

اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت پہلے 84 لاکھ 70 ہزار تھی جو اب 87 لاکھ 20 ہزار کی دستیاب ہوگی۔

اسپورٹیج بلیک ایڈیشن کی قیمت پہلے 90 لاکھ تھی مگر اب صارفین اسے 92 لاکھ 50 ہزار میں خرید سکیں گے۔

مزید پڑھیں: کیا موٹرز پاکستان میں کونسی 4 نئی گاڑیاں لانچ کرنیوالا ہے؟

کمپنی نے ساتھ یہ بھی وضاحت کی کہ جن گاڑیوں کی مکمل ادائیگی 31 دسمبر 2024 تک ہوجائے گی وہ پرانی قیمتوں پر ہی صارفین کو فراہم کی جائیں گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق انہی لوگوں کو پر ہوگا جو یکم جنوری 2025 کے بعد بکنگ کروائیں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی واضح کردیا گیا کہ قیمتوں میں فریٹ اور انشورنس چارجز شامل نہیں اور حکومت کی طرف سے عائد کردہ نئے/اضافی ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی گاڑی کی فراہمی کے وقت صارفین کو کرنی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے