جج کیسا ہونا چاہیے؟ تعیناتی کے لیے عوام اپنی رائے سے آگاہ کریں، سپریم کورٹ کا اعلامیہ

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائیکورٹ میں ججز تعیناتی کے لیے جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں رولز میکنگ کمیٹی نے 13 صفحات پر مبنی رولز کا مسودہ تیار کرکے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وکلا اور عام لوگ ان رولز کے بارے میں اپنی رائے دے سکتے ہیں اور لوگوں کی رائے کو 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں دیکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتیاں، رولز میکنگ کمیٹی نے ڈرافٹ تیار کرلیا

رپورٹ کے شروع میں ججز تعیناتی کی منظوری دینے والے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹریٹ کے بارے میں بات کی گئی ہے لیکن اس سے آگے چل کر بتایا گیا ہے کہ ہائی کورٹ، سپریم کورٹ فیڈرل شریعت کورٹ کے ججز کی تعیناتی کس طرح سے ہوگی۔

13 صفحات پر مشتمل مسودے میں لکھا ہے کہ ججز کی تقرری کے لیے میرٹ پروفیشنل کوالیفیکیشن، قانونی پر عبور، صلاحیت پر مشتمل ہوگا، ججز کے لیے میرٹ میں امیدوار کی ساکھ اور دباؤ سے آزاد ہونا بھی شامل ہوگا، جبکہ ججز کے لیے نامزدگیوں میں وکلا اور سیشن ججز کی مناسب نمائندگی ہونی چاہیے۔

مسودے کے مطابق سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے تمام ہائی کورٹس کی مناسب نمائندگی یقینی بنائی جائے، سپریم کورٹ میں تعیناتی ہائی کورٹس کے 5 سینیئر ترین ججز میں سے ہونی چاہیے، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری 3 سینیئر ترین ججز میں سے ہوگی۔

مسودے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں تمام ناموں پر غور کرنےکے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا، جوڈیشل کمیشن کے 2010 کے رولز ختم کردیے گئے ہیں۔

ججز کی تعیناتی میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کردار

13 صفحات پر مبنی رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ جب بھی اعلیٰ عدلیہ میں کسی جج کو تعیناتی کے لیے نامزد کیا جائے گا، تو کمیشن اس شخصیت سے متعلق کم از کم دو سول انٹیلی جنس ایجنسیوں سے اُس شخصیت کے بیک گراؤنڈ کے بارے معلومات لے گا۔ اگر کسی بھی نامزد کردہ جج کے بارے میں بُرے تاثرات سامنے آتے ہیں تو ایسے تاثرات دینے والا افسر ان تاثرات پر اپنے نام اور عہدے کے ساتھ دستخط کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں جسٹس منصورعلی شاہ کے ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پرتحفظات، جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا

’تعیناتی کا فیصلہ ووٹ سے‘

مسودے میں تجویز دی گئی ہے کہ ججز کی حتمی تعیناتی کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن اراکین کے اکثریتی ووٹ سے کیا جائے گا اور جوڈیشل کمیشن کی تمام کارروائی کو خفیہ رکھا جائے گا یہاں تک کہ جوڈیشل کمیشن خود اس کارروائی کو پبلک کرنے کی اجازت نہ دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ