اسلام آباد میں ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی پر متعدد شادی ہال سیل، گرفتاریاں

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت میں شادی ہالز اور مارکیز میں ون ڈش پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بازاروں کے اوقات کار میں کمی پر غور، شادی ہال اور ریستوران بھی جلد بند کروانے کا فیصلہ

حکام کے مطابق ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی پر متعدد شادی ہالز اور مارکیز کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ دوسری بار خلاف ورزی پر شادی ہالز کے منیجرز اور مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز نے کارروائی کرتے ہوئے ذمہ داران کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بلا تفریق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ون ڈش پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پالیسی پر مؤثر عمل درآمد ممکن بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیے: پنجاب میں ون ڈش پر عملدرآمد اور غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ادھر متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ون ڈش پالیسی پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہم ہیں پاکستان‘ یوتھ مہم کا افتتاح، نوجوانوں کو قومی ترقی میں شامل کرنے پر زور

پاکستان میں 2 دہائیوں بعد سمندری تیل و گیس کی تلاش دوبارہ شروع، 23 آف شور بلاکس کی منظوری

تلویندر کے ساتھ پرفارمنس پر پاکستانی گلوکار حسن رحیم نے خاموشی توڑ دی

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل، مظفرآباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

امریکا نے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فوجداری الزامات عائد کردیے

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟