سعودی عرب کا پاکستانی محنت کشوں کو خراج تحسین، ہمیشہ کے بھائی قرار دے دیا

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی سفارتخانے نے پاکستانی محنت کشوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ’ہمیشہ کے بھائی‘ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وی ایکسکلوسیو: پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کو متحد کرسکتا ہے، وفاقی وزیر سردار یوسف

یوم مزدور کے موقعے پر سفارتخانے نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ہم سعودی عرب میں اپنے پاکستانی محنت کش بھائیوں پر فخر کرتے ہیں۔ اور ہم ہمیشہ کے لیے بھائی ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں قریبی تعلقات قائم ہیں۔ سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جن کی ترسیلات زر پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

گزشتہ سال ستمبر میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ طے پایا، جس کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: دنیا بھر سمیت پاکستان سے بھی عازمین حج کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری، گرمی سے بچاؤ کے لیے خاص ہدایات

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ سعودی عرب کا دورہ بھی کیا جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

سعودی عرب پاکستان کا ایک اہم اقتصادی شراکت دار بھی ہے جو مشکل معاشی حالات میں مالی معاونت، ادھار پر تیل کی فراہمی اور سرمایہ کاری کے وعدوں کے ذریعے پاکستان کی مدد کرتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو وسیع اتحاد کی شکل دی جائے،  بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون

اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اپریل میں سعودی وزارت خزانہ کی جانب سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے جس کے بعد 3 ارب ڈالر کے نئے ڈپازٹ معاہدے کی تکمیل ہوئی، جبکہ اس سے قبل 5 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی سہولت پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

مریم نواز کا چین میں عالمی بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب، پاکستان اور چین کے درمیان ’ڈیٹا کوریڈور‘ بنانے کی پیشکش

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ