ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے داخلہ کی اہم ملاقات

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریاض میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف سے وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے محسن نقوی اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہر پاکستانی کا سعودی عرب کے ساتھ عقیدت اور احترام کا رشتہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سعودی عرب کی حمایت پر دلی شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سعودی نائب وزیر داخلہ ناصر الداؤد، انڈر سیکریٹری ڈاکٹر خالد البطال، ڈائریکٹر پبلک سیکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی اور ڈائریکٹر جنرل انسداد منشیات میجر جنرل محمد القرنی بھی موجود تھے۔

پاکستانی وفد میں سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی اور وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رفعت مختار راجہ بھی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ