امیر طبقہ ٹیکس نہیں دیتا، وصولی کے لیے نظام بنایا جارہا ہے، چیئرمین ایف بی آر

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملک میں غریب شخص سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیکن امیر ٹیکس نہیں دیتے۔ اب تمام لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے نظام بنایا جارہا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے کالی بھیڑیوں کا صفایا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں گاڑی کا ٹوکن ٹیکس نہ جمع کروانے پر یکم جنوری سے کیا کارروائی کی جائے گی؟

لاہور چیمبر میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمیں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں تقریباً 5 کھرب روپے سالانہ کی کمی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کا امیر طبقہ بالکل ٹیکس ادا نہیں کرتا، میں ایمنسٹی کے حق میں نہیں ہوں، فاریکس کے معاملے پر حکومت کے اقدامات اچھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت یا کسی بھی ادارے کا ایف بی آر پر کوئی پریشر نہیں، اسمگلنگ روکنے کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔

راشد لنگڑیال نے کہاکہ شوگر ملوں پر ٹریک سسٹم لگانے سے وہ کافی پریشان ہیں، تاجروں اور صنعت کاروں کو کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے چنگل سے نکالنے کے لیے بھی سسٹم بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں شادی کرنیوالے والے ہوجائیں خبردار، نیا ٹیکس لگ گیا

اس موقع پر صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد اور دیگر عہدیداروں نے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس وصولی کا نظام آسان بنائے، حکومتی اداروں کے پاس تمام امیر لوگوں کا ڈیٹا موجود ہے، اس لیے انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، اور ریفامرز کا عمل جلد مکمل ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘