اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی کا من پسند رجسٹریشن نمبر پنجاب میں کتنا مہنگا ؟
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخی کا عمل یکم جنوری سے شروع کردیا جائے گا۔
بحالی کس طرح ہوگی؟
ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی اور رجسٹریشن کی بحالی پر200 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: سندھ کے شہری اب گھر بیٹھے گاڑی کی رجسٹریشن کروا سکیں گے
گاڑیوں کے مالکان کو رجسٹریشن کی منسوخی سے بچنے اور ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کے لیے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں بڑی تبدیلی
واضح رہے کہ نادہندگان کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکام نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ محض جرمانے لاگو کرنا اس مسئلے پر قابو پانے میں مؤثر ثابت نہیں ہورہا۔