شادی کرنیوالے والے ہوجائیں خبردار، نیا ٹیکس لگ گیا

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مہنگائی کے مارے عوام کے لیے اب شادی کی خوشیاں بھی پھیکی پڑنے والی ہیں کیونکہ حکومت نے اب شادی کی تقریب پر بھی ٹیکس عائد کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شادی ہالز پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کردیا ہے۔ تاہم شادی ہالز یہ ٹیکس خود ادا نہیں کریں بلکہ کسٹمرز سے وصول کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور شادی ہالوں کو کتنا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا؟

اس حوالے سے ایف بی آر حکام سے شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں شادی کی تقریبات پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے پر شادی ہال مالکان اور ایف بی آر میں معاملات طے پا گئے ہیں۔

اس موقع پر صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کا کہنا تھا کہ شادی ہالز میں تقریب کرنے پر پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا، ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اجتماعی شادیوں کے تاریخی پروگرام کی منظوری، دلہن کو کتنی سلامی ملے گی؟

انہوں نے کہا کہ تقریب کی بکنگ کرانے والوں سے شادی ہال کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا، ودہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے شادی کی تقریبات کرنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر کی پالیسی کا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے مالی سال 25-2024 کے سالانہ بجٹ میں شادی کی تقریبات پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی ہال پر چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا، ایف بی آر ٹیم یرغمال بن گئی

اس حوالے سے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی آفتاب احمد خان نے بھی واضح کرچکے ہیں کہ وفاقی حکومت کی طرف سے 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس شادی ہالز پرنہیں بلکہ کسٹمرز پر عائد کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا نیا ٹیکس ہونے کی وجہ سے عوام کو اس کے بارے میں آگہی حاصل نہیں اس لیے مسائل پیش آ رہے ہیں، ایف بی آر اس سلسلے میں جلد ہی آگہی مہم بھی شروع کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی نئی یوتھ ڈویلپمنٹ پالیسی، وژن 2030 میں نوجوانوں کے فعال کردار کی راہ ہموار

’میری تصویر کا غلط استعمال کیا جارہا ہے‘: سڈنی حملے سے جوڑے جانے پر پاکستانی شہری کا سخت ردعمل

یواین سیکریٹری جنرل کا چیف ایڈوائزر سے ٹیلیفونک رابطہ، سوڈان میں بنگلہ دیشی فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس

فیض حمید کے بعد ان ججوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے نواز شریف سے اپیل کا حق چھینا، خواجہ آصف

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ

ویڈیو

آج بھی لفظوں کی بغاوت زندہ ہے، جون ایلیا کا 94واں یومِ پیدائش

ایک ساز، ایک شہر، ایک خواب: سلیمان حیدر کا کلاسیکل موسیقی کو بچانے کا سفر

ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدے اور حقیقت کیا؟ نصرت جاوید کے تہلکہ خیز انکشافات

کالم / تجزیہ

شاعرِ مشرق اور مصورِ مشرق کی پتنگ بازی

2025: کیا کتابیں پڑھیں، کیا اخذ کیا؟

زلمے خلیل زاد، پاکستان کی ’فکر میں دبلا ہونے والا‘ ایک شخص