’ہتھنی سونیا‘ کیسے مری؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے سفاری پارک میں مرنےوالی ہتھنی سونیا کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں سونیا کے لیے گئے نمونوں میں بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہتھنی نورجہان کی موت کے بعد ہتھنی مدھو بالا کو کیا ہو گیا؟

جانوروں کے لیے کام  کرنےوالی بین الاقوامی تنظیم فورپاز کے ذرائع کے مطابق ہتھنی سونیا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سونیا کے پاؤں میں موجود پرانا پھوڑا  بیکٹیریا کی بنیادی وجہ بتائی گئی ہے، پھوڑے کے باعث شدید بیکٹیریل انفیکشن جان لیوا ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ ہتھنی کے پھوڑے کا علاج سفاری پارک  منتقلی کے بعد حال ہی میں شروع کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہتھنی سونیا اور نورجہاں کی موت غیر موزوں ماحول اور ناکافی نگہداشت کا نتیجہ ہیں۔  ہاتھیوں کی صحت کے لیے  مناسب دیکھ بھال اور غذا نہایت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سان ڈیاگو کے سفاری پارک میں ننھے مہمان کی آمد

 فورپاز نے کے ایم سی کو ہتھنیوں کے لیے خصوصی خوراک اور اہم مشورے فراہم کیے ہیں۔ ہتھنی میں پائے گیے بیکٹیریا کا اسپیشل کلچر ٹیسٹ کروایا گیا ہے۔

ہتھنی میں پائے گئے بیکٹریا کی مزید جانچ کے لیے حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے جسے آنے میں کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لندن کے کووینٹ گارڈن میں 4 افراد پر چاقو سے حملہ کرنے والی خاتون پر فرد جرم عائد

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، 17.04 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

شدید کورونا وائرس جسم میں سوئے دیگر وائرسز کو بھی بیدار کر سکتا ہے، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

اب ویکسین فریج کی محتاج نہیں رہے گی، سائنسدانوں نے دوا ضائع ہوجانے کے بڑے مسئلے پر قابو پالیا

پشاور ہائیکورٹ نے 2 سابق افغان جرنیلوں کی پاکستان میں عارضی قیام کی درخواستیں مسترد کر دیں

ویڈیو

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ