’گائیز بتائیے کہ آپ کو بھابھی کیسی لگی‘، فیملی وی لاگنگ پر لوگوں کی سخت تنقید

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام شہری کی طرح زندگی گزارنے والے معروف یوٹیوبر آج کل فیملی وی لاگنگ کے ذریعے سپر اسٹار بن چکے ہیں اور خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں سوشل میڈیا پر جہاں کئی صارفین ان کے مداح ہیں اور انہیں دیکھنا پسند کرتے ہیں وہیں ناقدین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحاشی پھیلائی جا رہی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک یوٹیوبر اپنی نئی نویلی دلہن کا چہرہ عوام کو دکھاتے ہوئے ان کا تعارف کراتے ہیں اور ان کے بارے میں عوام کی رائے لیتے نظر آتے ہیں جس پر صارفین کا شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہاہے۔

اطہر سلیم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب معاشرے میں فیملی ویلاگنگ کرکے تھیلے کے تھیلے بھرے ہوئے پیسوں کے دکھائیں جائیں گے تو یہی ہوگا۔ فیملی کے نام پر گھٹیا ویڈیوز دکھاکر یوٹیوبرز کروڑوں کماتے ہیں تو معاشرہ اسی طرف جائےگا۔

حنا سرور لکھتی ہیں کہ ہم زوال کی آخری حدوں کو بھی پار کر چکےہیں۔

ماہ  نور نامی ایکس صارف نےتنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پیسے کمانے کا آسان ذیعہ ہے۔

جہاں کئی صارفین یوٹیوبرز پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین ایسے بھی تھے جو ان کے حق میں بات کر رہے تھے۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ عوام دیکھنا بھی یہی چاہتی ہے پہلے اس یوٹیوبر کی ویڈیوز پر کوئی ویو نہیں تھا آتا اور اب دیکھیں۔

فرخ نامی صارف نے کہا کہ جو لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں وی لاگر ویسا ہی کانٹینٹ بنا رہے ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ اور فلمیں دیکھ لیں وہ بھی ایسے ہی بنائی جاتی ہیں۔

ایک صارف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں فیملی وی لاگنگ کو بند ہونا چاہیے کیونکہ یہ پاکستانی عوام کو برباد کر دےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان