کلرکہار کے قریب مسافر بس جل کر خاکستر، موٹروے پولیس نے مسافروں کو بچا لیا

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موٹروے پر کلرکہار کے قریب آگ بھڑکنے کے باعث بس مکمل طور پر خاکستر ہوگئی تاہم مسافروں اور عملہ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کلرکہار کے قریب بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

یہ بھی پرھیں: حادثات کی روک تھام کے لیے موٹروے پولیس کا انوکھا نسخہ

موٹروے پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر تمام سواریاں اور بس کے عملے کو باحفاظت بس سے نکال لیا اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

بس رحیم یار خان سے اسلام آباد جارہی تھی اور اس میں 49 مسافر سوار تھے۔  قبل ازیں، 19 دسمبر کو فیصل آباد سے راولپنڈی جانے والی بس میں بھی کلرکہار کے قریب اچانک آگ لگی اور پوری بس جل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا گلگت تا اسکردو موٹروے بننے جارہی ہے؟

موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے 36 مسافروں اور عملہ کے اراکین کو بحفاظت نکال لیا تھا۔ اس حادثے کی وجہ بھی شارٹ سرکٹ بتائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا