نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے کب کھلے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کے بعد اب اس کے آپریشنل ہونے کا مرحلہ آ گیا۔ ایئرپورٹ کب تک پروازوں کے لیے کھل جائے گا، اس حوالے سے ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کی  تیاریاں مکمل ہیں، کراچی اور اسلام آباد سے قومی ایئرلائن کی خصوصی پروازیں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بطور افتتاحی  پرواز لینڈ کریں گی۔

واٹر سلیوٹ

ذرائع کے مطاب ق کراچی سے اے ٹی آر طیارے جبکہ اسلام آباد سے ایئربس اے 320 کی پرواز نیو گوادر انٹرنشنل ایئرپورٹ لینڈ کرے گی ۔ ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کے طیاروں کو واٹر سلیوٹ دیا جائے گا۔

امکان ہےکہ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیردفاع و ہوا بازی خواجہ آصف افتتاحی پرواز کا استقبال کریں گے۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق نیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، قومی ایئرلائن نیو گوادر ایئرپورٹ کے لیے  اے ٹی آر اور ایئر بس 320 طیارے آپریٹ کرے گی۔

ایئر بس 320 طیارے کے آپریشن کے لیے آلات گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائے جارہے ہیں۔

55 ارب روپے لاگت

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر پر تقریباً 55 ارب روپے لاگت آئی ہے، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں،جس پر ایئر بس 380  طیارے سمیت تمام بڑے طیارے لینڈ کرسکتے ہیں، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ ہے جسے چین کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تعمیر کیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں