جی ایچ کیو حملہ کیس، شیخ رشید نے فرد جرم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کی طرف سے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ میں سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ذریعے پیٹش دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیے ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں، مقدمے کے 95 گواہان میں سے کسی نے بھی انہیں نامزد نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس : عمران خان، شیخ رشید اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

شیخ رشید نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں، 6 ماہ کے بعد محض 8 فروری کے الیکشن سے باہر کرنے کے لیے نام ڈالا گیا تھا، ہمراہی ملزم صداقت علی عباسی کے اے سی اسلامآباد کے روبرو 164 کے جبری بیان کو  بنیاد بنا کر اعانت جرم کا الزام لگایا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ایک ملزم کا بیان دوسرے ملزم کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا، صداقت عباسی پہلے ہی اپنے بیان کی تردید کرچکے ہیں، میرا جی ایچ کیو حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود، وزیراعلیٰ گنڈاپور، شبلی فراز سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد

عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ  شیخ رشید کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265K کے تحت بری کیا جانا چاہیے تھا، اگر فرد جرم کے لیے ٹھوس مواد موجود نہ ہو تو فرد جرم نہیں لگائی جاسکتی۔

شیخ رشید احمد کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر پیٹشن کے ساتھ حکم امتناعی کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے اور پیٹشن کی جلد سماعت کی بھی درخواست دی گئی ہے۔

قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست خارج کرکے عمران خان شاہ محمود قریشی اورشیخ رشید سمیت 120 ملزمان پرفردجرم عائد کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم