مونس الہیٰ کی بیرون ملک گرفتاری کی تیاریاں، عدالت نے حکم دیدیا

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت،بیرون ملک موجود  مونس الہیٰ کی گرفتاری کے لیے اقدامات کی ہدایت۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی دہرے قتل کیس میں اشتہاری قرار

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الٰہی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں قرار دیا کہ مونس الٰہی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ اقدامات کیے جائیں۔

عدالتی حکم نامے کا عکس

عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔

علاوہ ازیں عدالت نے پرویز الٰہی کے حوالے سے قررا دیا کہ  پرویز الہی نے بریت کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے پرویز الہی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی کی جائیداد اور اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم

اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت مزید سماعت 20 جنوری کو کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی