اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیوں دی؟

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کم عمری میں ہی ہو گئی تھی اور شناختی کارڈ بھی شادی کے بعد بناتھا۔

سلمیٰ ظفر عاصم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور شوبز اور نجی زندگی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا ماضی میں لوگوں کا خیال ہوتا تھا کہ لڑکی کو اپنے سسرال جانے کے بعد کیریئر بنانا چاہیے اس لیے لڑکیوں کی جلد شادی کروادی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ندا یاسر نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیسے دی؟

اداکارہ نے کہا کہ ان کی امی بیمار تھیں اور انہیں اداکارہ کی شادی کی فکر تھی اس لیے ان کی بھی شادی جلدی کر دی گئی۔ ان کے اور شوہر میں 5 سال کا فرق  ہے۔ سلمیٰ ظفر کےمطابق شادی کےبعد انہوں نے اپنی ساس، سسر اور جیٹھانی سے بہت سی چیزیں سیکھیں اور آج جو کچھ بھی ہیں ساس کی وجہ سےہیں۔

شوہر کی دوسری شادی کے سوال پر اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے بتایا کہ ان کی شادی ان کی خالہ نے کروائی تھی، ان کے شوہر انتہائی اچھی شخصیت کے مالک تھے لیکن شوہر کے افیئرز سننے کو ملے ان کی بہت دوستیاں تھیں پھر 3 مہینے شوہر پر کڑی نظر رکھی اور وہ وقت پریشانی میں گزرا لیکن پھر اپنے سسر سے مشورہ کرنے کے بعد وہ ٹھیک ہو گئیں اور شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دوسری شادی کیوں کی؟ صحافی ارشاد بھٹی نے وجہ بتادی

اداکارہ کے مطابق انہوں نے شوہر کو کہا کہ وہ باہر دوستیاں کرنے کے بجائے نکاح کریں اور اسے نبھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے کے بعد انہوں نے اپنے بچوں کو والد کی دوسری شادی سے متعلق بتایا اورعاصم کے ایک حادثے کے بعد بچوں سے کہا کہ اگر وہ اپنے والد کو قبر کے بجائے اپنے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کی شادی کے لیے راضی ہو جائیں ہم ایک اور انسان کو اپنے خاندان میں لے آتے ہیں، اس کے بعد بیٹی تو مان گئی لیکن بیٹے نے کہا کہ میں کبھی آپ کو روتے ہوئے نہ دیکھوں تو راضی ہوں۔

 سلمیٰ ظفر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پتہ ہے کہ میری 2 بیٹیاں اور 1 بیٹا ہے لیکن میرے 2 بیٹے ہیں جن میں سے ایک عاصم کی دوسری شادی سے ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کی دوسری بیوی سے بیٹا ہوا تو انہوں نے اسے کہا کہ بچوں کو ایک ہی رہنے دیتے ہیں اس طرح وہ ایک ہو گئے اور وہ اپنی سگی والدہ کو کہتا تھا کہ اگر مجھے کچھ کہا تو بڑی ماما کے پیچھے چھپ جاؤں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا