ممتاز صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی ٹی وی اسکرین پر تو معمول سے نظر آتے ہیں، لیکن ان دنوں وہ اپنی دوسری شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ ان کی پہلی بیوی کا کچھ عرصہ قبل کینسر سے انتقال ہوگیا تھا، جس سے ان کے دو بچے بھی ہیں، اب انہوں نے اپنی دوسری شادی کی وجہ بھی بیان کردی۔
یہ بھی پڑھیں صحافی ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سے دوسری شادی کرلی
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری پہلی بیوی کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ وہ پبلک میں ہوں، اسی وجہ سے میں نے کبھی فیملی اور بچوں کی تصویریں شیئر نہیں کیں۔ دعا ہے اللہ میری بیوی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
انہوں نے کہاکہ دوسری شادی کرنے کا فیصلہ مشکل تھا مگر یہ میرے لیے ضروری تھا۔ کیونکہ میرے بچپن میں ہی میری والدہ انتقال کرگئی تھیں، جس کے باعث میرا وقت بہت مشکل گزرا، اب میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ میرے بچوں کو بھی میری طرح تکلیف سہنی پڑے۔
ارشاد بھٹی نے کہاکہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ سما راج سے میری شادی ہوگی کیونکہ وہ صرف میری ایک دوست تھی، لیکن اس نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہاکہ میرے بچے بھی سما راج کے ساتھ وقت گزار چکے ہیں اور اس کے ساتھ خود کو آرام دہ محسوس کرتے ہیں، وہ ایک حیرت انگیز عورت اور مذہبی رجحان رکھنے والی شخصیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں ملتان: دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے 15لاکھ روپے کے عوض بیوی کو قتل کروادیا
واضح رہے کہ ارشاد بھٹی معروف تجزیہ کار ہیں، اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں، اور مختلف موضوعات پر اپنا تبصرہ کرتے رہتے ہیں۔