ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کو دوسری شادی کی اجازت دےدی۔
یاسر نواز اور ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر فیملی ویلاگ کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں اہلیہ کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں یاسر نواز اپنی اہلیہ ندا یاسر کو کہتے ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ ہینڈسم ہوگئے ہیں ان کا پیٹ بھی اندر چلا گیا ہے اب تو ان کا دوسری شادی کا حق بنتاہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’دوسری شادی نہ کرانے پر بیوی کو جیل بھیجا جائے‘، اداکار یاسر نواز نے یہ مطالبہ کیوں کیا؟
یاسر نواز کی بات پر ندا یاسر کہتی ہیں کہ کون کہتا ہے کہ پیٹ اندر چلے جانے سے شادی ہوجاتی ہے؟ اگر وہ کروڑ پتی ہوتے تو پھر شادی کر سکتے تھے، اب نہیں کر سکتے۔ ندا یاسر مزاحیہ انداز میں شوہر کو کہتی ہیں کہ جب وہ مر جائیں تو وہ دوسری شادی کر سکتے ہیں یا اگر وہ مکیش امبانی جتنے امیر بن جائیں تو وہ بھلے تین شادیاں کرلیں۔
واضح رہے چند ماہ قبل یاسر نواز نے اہلیہ ندا اور بھائی دانش نواز کے ہمراہ نئے پوڈکاسٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ دوران شو اہلیہ کی گفتگو پر یاسر نواز نے کہا تھا کہ ’میرا تو مطالبہ ہے کہ حکومت ایسا قانون بنائے جس کے تحت بیوی ہر 15 سال بعد اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے جو کہ ضروری ہے اور اگر بیوی یہ نہ کروائے تو اس جرم میں بیوی کو جیل ہونی چاہیے‘۔
یہ بھی پڑھیں: یاسر نواز کی دوسری شادی کی اجازت نہ دینے والی خواتین کو جیل بھیجنے کی تجویز، کہیں یہ مذاق تو نہیں تھا؟
ندا یاسر نے شوہر کے مطالبے پر ردعمل دیا تھا کہ ’جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں، یاسر اپنے ہر انٹرویو میں یہی بات کرتا ہے‘۔
اس بیان سے متعلق ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران جب میزبان فیصل قریشی نے ندایاسر سے سوال کیا تو اس کے جواب میں ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ’یاسر ایسی باتیں مستی میں کرتے ہیں اگر وہ سنجیدہ ہوتا تو میں ان کو ایسا نہیں کرنے دیتی، اگر ہم مستی مذاق کی باتوں کو پکڑلیں گے تو کوئی فائدہ نہیں‘ ۔