برطانیہ میں 52 سال پرانا ’مسنگ پرسن‘ کیس کیسے حل ہوا؟

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے شہر کووینٹری سے 52 سال قبل لاپتا ہونے والی ایک خاتون زندہ اور اچھی حالت میں ملی ہیں، یہ اس وقت ممکن ہوا جب پولیس نے ان کی مبینہ گمشدگی کے ضمن میں ایک اپیل کے ساتھ ان کی ایک بلیک اینڈ وائٹ دانے دار تصویر جاری کی، جس سے برطانیہ کے طویل ترین عرصے سے جاری مسنگ پرسن کیس پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔

16 سالہ شیلا فاکس 1972 میں کووینٹری سے لاپتا ہو گئی تھیں، اس وقت، ویسٹ مڈلینڈز کی پولیس کا خیال تھا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی اور کسی مرد کے ساتھ تعلقات میں ہو سکتی تھی، پولیس سمجھتے تھی کہ وہ شاید علاقے سے باہر چلی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں 52 سال پرانا ’مسنگ پرسن‘ کیس کیسے حل ہوا؟

گزشتہ اتوار، ویسٹ مڈلینڈز کی پولیس نے شیلا فاکس کو تلاش کرنے میں مدد کے لیے ایک تازہ اپیل شروع کی، جس نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر اس کے لاپتا ہونے کے وقت کی اس کی تصویر جاری کی۔

اس اپیل کے چند گھنٹوں کے اندر ہی شہری اس معلومات کے بارے میں جانکاری رکھتے تھے، اور بدھ کو پولیس افسران نے تصدیق کی کہ 68 سالہ شیلا فاکس زندہ اور ٹھیک ہیں، ان کے مطابق خاتون شہری ملک کے دوسرے حصے میں رہ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:گوگل میپس نے ایک سال سے گمشدہ شخص کا معمہ حل کردیا

پولیس ترجمان کے مطابق انہیں ویسٹ مڈلینڈز پولیس کی سب سے طویل عرصے سے جاری گمشدہ شخص کی تحقیقات میں سے ایک کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

’شیلا کی گمشدگی کے وقت کی ایک ہی تصویر تفتیش کرنے والے افسران کو ملی تھی اور اسے ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر شائع کیا گیا تھا، اپیل کے چند گھنٹوں کے اندر بعض شہریوں کی معلومات کی روشنی میں ٹیم ان کے پاس پہنچ گئی۔‘

مزید پڑھیں:بچے نے پولیس کو ایمرجنسی نمبر پر فون کرکے عجیب مدد طلب کی جو اسے مل بھی گئی

کولڈ کیس کی تفتیشی ٹیم سے تعلق رکھنے والی ڈی ایس جینا شا نے بتایا کہ ہم نے ہر اس ثبوت کو تلاش کیا جو ہمیں مل سکا اور شیلا کی تصویر تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

’ہر لاپتہ شخص کی ایک کہانی ہوتی ہے، اور ان کے اہل خانہ اور دوست یہ جاننے کے مستحق ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا اور امید ہے کہ ان کے ساتھ دوبارہ مل جائیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

سیاسی جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، عوام کو آزادانہ حقِ رائے دہی کا موقع ملنا چاہیے، شیری رحمان

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری: عوام بھرپور انداز میں ووٹ ڈالیں، چیف الیکشن کمشنر

صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو ملے تحائف توشہ خانے میں جمع، تفصیلات جاری

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان