گوگل میپس نے ایک سال سے گمشدہ شخص کا معمہ حل کردیا

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل میپس نے اسپین کے ایک سال سے گمشدہ شخص کا معمہ حل کردیا ہے۔

گوگل میپس کی ایک اسٹریٹ ویو تصویر نے اسپین میں سیکیورٹی حکام کو ایک شخص کی گمشدگی اور قتل کے ایک کیس کو حل کرنے میں مدد فراہم کی ہے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: جلد جی میل، یوٹیوب اور گوگل میپس بلاک ہوجائیں گے

شمالی اسپین کے صوبے سوریا کے ایک قصبے تاجیوکو(Tajueco) میں گوگل کی ایک گاڑی نے اس لمحے کی تصویر کو کمیرے میں قید کرلیا تھا، جب مقتول کی لاش کو گاڑی میں ڈال کر کہیں اور منتقل کیا جارہا تھا، 15 سال میں پہلی بار گوگل کی گاڑی اس قصبے میں داخل ہوئی اور اس نے پولیس کو گمشدگی کیس کا معمہ حل کرنے میں مدد فراہم کی۔

گوگل میپس کی تصویر میں ایک سرخ رنگ کی گاڑی دکھائی گئی جس میں ایک شخص کو بوری کو گاڑی کے پاس پہنچاتے ہوئے دکھایا گیا مگر وہ واضح نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپس پر کراچی کے 65 مقامات کیوں ’بدنام‘ ہوئے؟

پولیس نے گوگل میپس کی تصویر کا تجزیہ کیا تو مشتبہ شخص اور اس کی نقل و حرکت واضح ہوگئی، گوگل کی یہ تصویر قتل کیس کو حل کرنے میں اہم ثبوت بن گئی۔ 33 سالہ شخص 2023 میں اچانک غائب ہو گیا تھا۔

اس کی گمشدگی کی رپورٹ ایک رشتے دار نے درج کرائی تھی جسے مقتول کے فون سے ٹیکسٹ میسجز موصول ہوئے تھے جو اسے مشکوک لگے، جس پر اس نے پولیس کو بتایا کہ میسجز کے مطابق مقتول ایک خاتون سے ملا تھا، اس نے اسپین چھوڑ کرجانے کی بات بھی کی اور کہا کہ وہ فون پھینکنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں گوگل میپ نے 3 افراد کی جان لے لی

پولیس کی جانب سے  تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ اس کیوبن شہری کی سابقہ گرل فرینڈ ایک اور شخص کے ساتھ رہ رہی ہے۔

گوگل کی تصاویر کے بعد 12 نومبر 2024 کو پولیس نے کیوبن شہری کی سابقہ گرل فرینڈ اور اس کے نئے بوائے فرینڈ کو اس شخص کی گمشدگی اور قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔

رواں ماہ دسمبر کے شروع میں ایک لاش کے دھڑ کا انتہائی خراب حصہ ایک قریبی قبرستان میں دریافت ہوا جو پولیس کے خیال میں کیوبن شہری کا ہوسکتا ہے، پولیس نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے تاہم مشتبہ جوڑا حراست میں ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش