چیف جسٹس پاکستان نے لطیف آفریدی کے قتل کو بڑا نقصان قرار دیدیا

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی اخبار میں شائع خبر کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے سینئر وکیل لطیف آفریدی کے قتل کو بڑا نقصان قراردے دیا۔

سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لطیف آفریدی بہت بڑی شخصیت تھے۔

چیف جسٹس نے وکیل افتخار گیلانی نے استفسار کیا کہ کیا لطیف آفریدی کا تعلق کوہاٹ سے تھا؟ اس پر وکیل افتخار گیلانی نے کہا کہ لطیف آفریدی کا تعلق فرنٹیئر ریجن سے تھا، انہیں بار روم میں قتل کیا گیا، مجھے اس واقعہ نے رنجیدہ کردیا ہے۔

اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ لطیف آفریدی کا قتل افسوسناک واقعہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp