اسلام آباد ہائیکورٹ میں اضافی ججز کی تعیناتی کے لیے نامزدگیوں میں مزید ایک نام کا اضافہ

ہفتہ 4 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اضافی ججز کی تعیناتی کے لیے نامزدگیوں میں مزید ایک نام کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکریٹری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نئی نامزدگی کا ترمیمی مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق، سینیئر ایڈووکیٹ عادل عزیز قاضی کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے اضافی ججز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ترمیمی مراسلے میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ عادل عزیز قاضی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں اضافی جج کے لیے نامزدگی موصول ہوئی ہے، لہٰذا ان کا نام ججز کی نامزدگیوں میں 20ویں نمبر پر شمار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے ناموں کی فہرست جوڈیشل کمیشن کو ارسال

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے ناموں کی فہرست جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو بھجوائی گئی تھی جس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے 19 اور بلوچستان کے لیے 11 نام بھجوائے گئے۔

CamScanner 01-03-2025 20.19 by Syed Awad

 

جمعہ کو سیکریٹری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے دفتر کی جانب سے جاری 2 مختلف نوٹیفکیشنز میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کے لیے 19 نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیے گئے، بجھوائے گئے ناموں میں 3 ڈسٹرکٹ سیشن جج اور ایک ایڈیشنل سیشن جج کا نام بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس طلب

نوٹیفکیشن کے مطابق ججز تقرری کمیٹی کے چیئرمین کو بجھوائے گئے ناموں میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور، سیشن جج راجہ جواد عباس حسن، سشین جج اعظم خان اور شاہ رخ ارجمند کا نام شامل ہے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے بھیجے گئے مزید ناموں میں ایڈوکیٹ عدنان بشارت، ایڈوکیٹ سید قمر حسین سبزواری، ایڈوکیٹ عمر اسلم کا نام بھی شامل ہے، اسی طرح انعام اٰمین منہاس، محمد عثمان غنی راشد چیمہ کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت، ایڈوکیٹ عدنان حیدر، ندرت بیان مجید، سلطان مظہر شیر خان، کاشف علی ملک اور دانیال اعجاز کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے جوڈیشل کمیشن کو بجھوائے گئے مزید ناموں میں شاہد محمود کھوکھر، بابر بلال، محمد عبدالرافع، چوہدری حفیظ اللہ یعقوب بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان

پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ

اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں