کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ میں ملوث 2 افراد گرفتار

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرم میں گزشتہ ہفتے پاڑہ چنار جانے والے قافلے کی قیادت کرنے والے ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ میں ملوث 2 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان شرپسندوں کی گرفتاری ضلع کرم سے ہی عمل میں لائی گئی جس کے بعد انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ اس واقعے میں ملوث دوسرے ملزمان کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے علاقے  میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری طرف ہفتے کے روز پاڑہ چنار جانے والے قافلے پر بگن کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانہ پشاور میں درج کردی گئی ہے جس میں 30 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

بگن واقعے کے حوالے سے چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا کی قیاد ت میں کے پی کے کی اعلیٰ انتظامیہ کا اجلاس بھی کوہاٹ میں منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیے:خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے، کُرم امن معاہدے پردستخط کرنے والے مشران کوامن معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے جوابدہ بنایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 4 جنوری 2025 کے حملے کے تمام مجرموں اوراس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے گا۔ ان کے خلاف انسداد دہشتگردی کے مقدمے درج کیے جائیں گے اورضابطہ کی کارروائی کرکے گرفتاری کے ساتھ ساتھ شیڈول4  میں بھی شامل کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مجرموں کے حوالے نہ کرنے تک جائے وقوعہ والے علاقے میں ہر قسم کے معاوضے اورامداد کو روک دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ سرکاری ملازمین جوفرقہ وارانہ انتشارکی پشت پناہی کررہے ہیں اُن کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگرامن وامان کی پاسداری نہ کی گئی تو امن کوخراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اگر 4 جنوری کے واقعہ میں ملوث افراد کوحکومت کے حوالے نہ کیا گیا تو وقوعہ والے علاقے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:کرم میں امن یقینی بنایا جائیگا، امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

 اعلامیے کے مطابق غذائی اجناس کے قافلے کی نقل وحمل جلد کی جائے گی، ضلع کرم میں دفعہ 144 نافذ ہوگی اور قافلوں کی آمدورفت کے دوران سڑکوں پرکرفیو ہوگا۔ اسلحہ رکھنے والا کوئی بھی شخص دہشت گرد تصورکیا جائے گا۔

مجرموں کے حوالے کرنے کے سلسلے میں مزید خلاف ورزی، عدم تعاون کی صورت میں، کلیئرنس آپریشن کے لیے ضرورت پڑنے پروقوعہ کے مقام کی آبادی کوعارضی طور پرمنتقل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

طالبان نے افغانستان میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کی توسیع روک دی

برطانیہ کو یوکرین جنگ میں مداخلت پر روس کی سخت دھمکی، فوجی تنصیبات نشانہ بنانے کا انتباہ

سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے دور میں نوجوان حقائق پر مبنی سوچ اپنائیں، چیف آف ڈیفنس فورسز

دفاعی تعاون کے بعد پاکستان، سعودی عرب کا اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

ویڈیو

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بی ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ