وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا و طالبات کو مزید ای بائیکس دینے کا اعلان کردیا

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں اسکالرشپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  پنجاب کے طلبا و طالبات کو مزید ای بائیکس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  چاہتی ہیں کہ طلبا کو مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آج یہاں بطور وزیراعلیٰ نہیں بلکہ ماں کے طور پر بات کررہی ہوں اور سوال کررہی ہوں کہ اسکالرشپس کا یہ پیسہ آپ کا تھا تو پچھلے 76 سالوں میں آپ کو کیوں نہیں ملا؟ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے 30 ہزار وظائف میرٹ پر دیے گئے۔

مریم نواز نے حکومت پنجاب کی طرف سے طلبہ و طالبات کی دی جانے والی اسکالرشپس کی تعداد مں اضافہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کو اگلے سال 50 ہزار اسکالرشپس دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے طلبا و طالبات کے لیے بیرون ملک تعلیمی اداروں کے لیے بھی وظائف کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے:ہونہار اسکالرشپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز، مریم نواز کا طلبا کو لیپ ٹاپ اور ای بائیک دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں طالب علموں کو 30 ہزار الیکٹرک بائیکس دی گئی ہیں اگلے سال ایک لاکھ مزید ای بائیکس دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس سب کے بدلے میں چاہتی ہوں آپ وعدہ کریں کہ ملک کے خلاف نہیں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنا سیاسی نظریہ رکھنا کوئی بری بات نہیں مگر اس کے لیے تمیز کے دائرے میں رہنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا