شرپسندوں کی حوالگی پر عدم تعاون، خیبرپختونخوا حکومت نے کرم متاثرین کی مالی امداد روک دی

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی اور خیبرپختونخوا حکومت کی کوششوں کے باوجود ضلع کرم میں معمولات زندگی بحال نہ ہوسکے، اور شرپسندوں کی عدم حوالگی پر متاثرین کی مزید مالی امداد بھی روک دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے جرگہ عمائدین سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کرم میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کو حوالے کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر بیرسٹر سیف نے بھی اس حوالے سے کہا تھا کہ ضلع کرم میں امن و امان کے لیے جن لوگوں کی جانب سے تعاون نہیں کیا جائےگا اس علاقے کی مالی امداد روک دی جائےگی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے تھے کہ متاثرین کو مالی امداد فراہم کی جائے۔

دوسری جانب پارا چنار پریس کلب کے باہر دھرنا دے کر سڑک بند کرنے والے 200 سے زیادہ افراد کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور سڑک بند کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لوئر کرم میں مندروی کے مقام پر اب بھی دھرنا جاری ہے، جبکہ جرگہ منتظمین کا کہنا ہے کہ جب تک ایپکس کمیٹی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہوجاتا تب تک دھرنا جاری رہےگا۔

جرگہ منتظمین کے مطابق جب تک کرم کو اسلحہ سے پاک اور بگن متاثرین کو معاوضے نہیں مل جاتے ہم دھرنا جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پارا چنار میں دو متحارب فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوگیا تھا، تاہم ایک روز قبل لوئر کرم میں شرپسند عناصر کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ضلع کرم کو درپیش بحران کے خاتمے کا امکان، متحارب فریقین بھاری ہتھیار جمع کروانے پر رضامند

اس سے قبل فریقین کے آمنے سامنے ہونے کے باعث فائرنگ میں 200 سے زیادہ افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، مرمت اور برآمد کا نیا منصوبہ کیا ہے؟

نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلہے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ٹرمپ کے امن معاہدے کے اشارے پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور کے ذریعے توانائی کے حصول پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

مغربی بنگال: 15 سال بعد شکست، وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا استعفیٰ دینے سے انکار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی