نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلہے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں اپنی دوسری شادی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی تاہم ابتدائی طور پر انہوں نے اپنے شریکِ حیات کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا جس کے باعث سوشل میڈیا صارفین میں خاصا تجسس پایا جا رہا تھا۔

اب اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر اپنے نکاح کی تصاویر جاری کر دی ہیں جن میں ان کے شوہر کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی نئی زندگی کے لیے دعا بھی کی۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا یا اللہ، ہماری اس رفاقت کو بے پناہ محبت، صبر اور برکت سے نواز دے اور ہمارے دلوں کو ہمیشہ اپنی یاد میں جوڑے رکھ۔ آمین۔ اداکارہ نے مزید دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہر لڑکی اور ہر بچی کے نصیب اچھے کرے۔ آمین۔

واضح رہے کہ نمرہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک نمایاں نام ہیں جو اے مشتِ خاک، احرامِ جنون، اُڑان، خوب سیرت، باغی اور امِ عائشہ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب