اداکارہ راکھی ساونت کی نئے سال پر مدینہ منورہ سے جاری ویڈیو وائرل

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت جو اپنی متنازعہ شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں، اس وقت مدینہ منورہ میں موجود ہیں جہاں سے وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ  مکرمہ جائیں گی۔ نئے سال کے موقع پر مسجد نبوی ﷺ سے انہوں نے اپنے پرستاروں کے لیے پیغام بھی جاری کیا ہے۔

اپنی ویڈیو میں راکھی نے کہا دنیا نیا سال منا رہی ہے اور وہ یہاں زیارت کر رہی ہیں ان کا نیا سال عمرہ سے شروع ہوا ہے۔ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ 2025 ان کی زندگی کا بہترین سال ہو گا۔ کیونکہ انہوں نے اس سال کی شروعات عمرے سے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ کروڑوں مسلمان لوگ زیارت کے لیے مدینہ منورہ میں موجود ہیں لیکن کوئی کسی کو دھکا نہیں دے رہا لوگ دعا کر رہے ہیں اور وہ بھی اپنے تمام دوستوں اور ضرورت مندوں کے لیے دعا کر رہی ہیں۔

 

@ranashahidiqbal67 Rakhi sawant good message in madina #rakhisawant #foryou #foryoupage ♬ original sound – ranashahidiqbal67

 واضح رہے کہ اس سے قبل بھی راکھی ساونت عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں انہوں نے چند سال قبل ایک ہندوستانی مسلمان عادل درانی سے شادی کی اور اسلام قبول کیا لیکن بدقسمتی سے ان کی شادی کامیاب نہیں ہوئی تاہم شوہر سے علیحدگی کے بعد امن کی دعا کرتے ہوئے راکھی ساونت نے عمرہ کا سفر شروع کیا اور اس سال کا آغاز بھی انہوں نے روحانی سفر سے کیا ہے، فی الحال راکھی ساونت مدینہ میں موجود ہیں جہاں سے وہ خانہ کعبہ جائیں گی اور عمرہ ادا کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم