سال کے آغاز میں مہنگائی میں اضافہ، کون سی اشیا کتنی مہنگی ہوئیں؟

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کی جانب سے مختلف اوقات میں دعویٰ کیا گیا کہ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں، تاہم گزشتہ چند دنوں سے سبزی، گوشت، پھل، چاول، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

وی نیوز نے اشیائے خورونوش کی موجودہ اور ایک ماہ قبل کی قیمتوں کا موازنہ کیا تو معلوم ہوا کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو تک کا جبکہ زندہ مرغی کی قیمت میں 100 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا طوفان ختم ہوچکا، پاکستان آج معاشی و سفارتی طور پر مستحکم ہے، اسحاق ڈار

اس کے علاوہ چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 100 روپے، چاول کی فی کلو قیمت میں 90 روپے جبکہ مختلف دالوں کی قیمتوں میں فی کلو 50 سے 80 روپے اضافہ ہوا ہے۔

گھی، چاول اور دالیں

ماہ دسمبر میں میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت تقریباً 520 روپے کلو تھی، جو اب بڑھ کر 550 روپے ہوگئی ہے جبکہ ڈالڈا گھی کی قیمت میں 100 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی 80 سے 100 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟

دوسری جانب، پتی کی قیمت ابھی بھی اپنی جگہ 1300 سے 1600 روپے فی کلو پر برقرار ہے، چاول کی فی کلو قیمت 280 روپے سے بڑھ کر 370 روپے ہوگئی ہے اور ایک ماہ میں چاول کی قیمت 90 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کی قیمت 130 روپے سے بڑھ کر اب 140 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں کمی

دسمبر میں آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 1950 روپے تھی جو اب کم ہو کر 1750 روپے ہوگئی ہے۔

سبزی کی قیمت

اسلام آباد کی فروٹ و سبزی مارکیٹ ہر روز نئی ریٹ لسٹ جاری کرتی ہے، گزشتہ ماہ اور آج کی لسٹ کے مطابق بیشتر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم کمی صرف چند اشیا کی قیمتوں میں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا مہنگائی میں کمی کا دعویٰ! گھی، آٹا، دالیں سمیت کیا کیا مہنگا ہوا؟

آلو کی قیمت گزشتہ ماہ 75 روپے فی کلو تھی جو اب 65 روپے فی کلو ہوگئی ہے، پیاز کی قیمت 100 روپے فی کلو تھی جو اب 115 روپے ہے۔ ٹماٹر 120 روپے فی کلو تھے جو اب 200 روپے فی کلو ہیں، لہسن 390 روپے کلو تھا جس کی فی کلو قیمت اب 580 روپے ہوگئی ہے۔

پھلوں کی قیمتیں

اسلام آباد فروٹ منڈی کے جاری نرخوں کے مطابق، گزشتہ ماہ فی درجن کیلے کی قیمت 110 روپے تھی جو اب 145 روپے ہوچکی ہے، پاکستانی سیب مارکیٹ میں 180 روپے کلو میں دستیاب تھا جو اب 240 روپے کا ہوگیا ہے، انار کی قیمت 260 سے بڑھ کر 355 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ مالٹے، کینو اور مسمی کی قیمتوں میں بھی 20 سے 40 روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے۔

مرغی اور انڈوں کی قیمتیں

گزشتہ ماہ کے دوران زندہ مرغی کی قیمت 320 روپے فی کلو تک تھی، تاہم اب چند دنوں سے اس کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت زندہ مرغی کا ریٹ 425 روپے فی کلو ہے، ایک ماہ میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 300 روپے فی درجن سے بڑھ کر 311 روپے فی درجن ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ