27 ستمبر کے مارچ سے قبل علیمہ خان گرفتار، بیرسٹر گوہر نے رہائی کا مطالبہ کردیا

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے اور انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ لٹن روڈ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا، جبکہ ان کی گاڑی تھانے میں کھڑی ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ نورین نیازی نے انہیں علیمہ خان کی گرفتاری کے بارے میں فون پر بتایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ 27 ستمبر کا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا اور مقصد آئینی و سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتے، ایسے میں علیمہ خان کو گرفتار کرنا یا ایم پی او کے تحت نظر بند رکھنا تشدد اور کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے، جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا مارچ، خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل کے استعمال اور ملازمین کی شرکت پر باضابطہ پابندی عائد

انہوں نے کہا کہ یہ حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، تمام ایسے اقدامات فوری طور پر بند کیے جائیں اور علیمہ خان کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات کے خلاف پارٹی اپنا لائحہ عمل جلد دے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اسپاٹی فائی صارفین کا طویل انتظار ختم: آڈیو بکس کا فیچر باقاعدہ متعارف، ایک لاکھ سے زائد کتب دستیاب

پاکستانی خلا باز کی خلا میں تاریخی پرواز، چین کے خلائی اسٹیشن پر پہلا غیر ملکی مہمان ہوگا

پاکستان اور سوڈان کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ

حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے رابطہ

سپارکو کا اہم اقدام:پاک سیٹ ایم ایم ون کے ذریعے جدید نیوی گیشن نظام متعارف

ویڈیو

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

10 روپے کا نوٹ بند ہونے سے شادیوں کی رونق اور محنت کشوں کی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟