بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملیں، دونوں کے درمیان مبینہ طور پر تعلقات تھے اور وہ شادی کرنا چاہتے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ بنیاٹھیر تھانے کی حدود میں سَینجنی گاؤں کے باہر پیش آیا، جہاں ہفتے کی صبح دونوں کی لاشیں ایک آم کے درخت سے لٹکی ہوئی ملیں۔ دونوں جمعے کی رات اپنے گھروں سے لاپتا ہوئے تھے، جس کے بعد اہل خانہ نے ان کی تلاش شروع کردی تھی۔
https://TWITTER.com/itSachinverma/status/2101542122134671681
رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان تقریباً 3 ماہ سے تعلقات تھے اور اگست میں اہل خانہ کو اس بارے میں معلوم ہوا تھا۔ خاندانوں کی جانب سے اس رشتے کی مخالفت کی گئی اور دونوں کو ایک دوسرے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
مقامی رپورٹ میں دونوں کی شناخت 17 سالہ سدھا اور 19 سالہ انیل کے طور پر کی گئی ہے، پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دہلی میں 17 سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، لاش کتوں نے نوچ ڈالی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ اہم ہوگی۔ پولیس نے فی الحال یہ تصدیق نہیں کی کہ دونوں نے خودکشی کی یا معاملے میں کوئی اور پہلو بھی شامل ہے۔














