عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم کمرہ عدالت میں کی۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ طلعت محمود کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا، مقدمہ میں مجموعی طور پر 5 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں جبکہ 3 پر جرح بھی مکمل کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں مزید تحقیقات کی ضرورت، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ بن یامین کے بیان پر جرح مکمل نہ کی جا سکی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے جمعہ کے روز جرح کرنے کی استدعا کی گئی تاہم اس پر ایف ائی اے کے اسپیشل پبلک پروسیکیوٹرز نے اعتراض کیا۔

ایف آئی اے کے پروسیکیوٹرز کا موقف تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی، بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز عدالت میں موجود ہیں لہذا گواہ پر جرح کا عمل مکمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

ایف آئی اے پروسیکیوٹرز نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ سماعت پر استغاثے کے مزید 2 گواہ نیب افسران قیصر محمود اور شفقت کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بالوں کے جھڑنے کا خاتمہ ممکن، نئی سائنسی پیشرفت نے امید جگا دی

کفایت شعاری اقدامات، کس پر پابندی، کس کو استثنیٰ ؟، اسلام آباد میں نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اینتھروپک نے طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا، حساس شعبوں میں حفاظتی پابندیاں برقرار

خیبر پختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟