القادر ٹرسٹ کیس فیصلے میں تاخیری حربے عمران خان کی بیگناہی کا ثبوت ہے، بیرسٹر سیف

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بے گناہی کا واضح ثبوت ہے۔

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں  بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر حکومت کے تمام مقدمات اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں، تاخیری حربوں کا واحد مقصد بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کی ناکام کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی حکومت کی سیاسی لاش علی امین گنڈاپور دفنائیں گے، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر کرتا ہے، وفاقی وزرا کے بیانات سے واضح ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی جعلی حکومت کے تمام مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بات کرے گی توکریں گے، اگرلڑنا چاہے گی تو لڑیں گے، ہم نے مذاکرات میں حصہ لیا، انہوں نے ہی ہمیں کہا کہ آپ مذاکراتی کمیٹی بنائیں، وفاقی حکومت سے مذاکرات کےایک دو دور ہوئے، وفاقی حکومت کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں تو 100 مرتبہ نہ ہو، ہمیں بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں کوئی گروہ بندی نہیں، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی نے اختیار دیا ہے، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اگر سمجھتی ہے کہ تحریری مطالبات دینے کی ضرورت نہیں تو ٹھیک ہے، تحریری مطالبات نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سنایا جانا 2 بار مؤخر ہوچکا ہے، گزشتہ سال 23 دسمبر کو اس کیس کا فیصلہ سنایا جانا تھا تاہم اس کیس کا فیصلہ رواں سال 6 جنوری تک مؤخر کردیا گیا تھا، اب ایک بار پھر اس کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

کیا آئی فون 18 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے بڑا اپ گریڈ ہوگا؟ 7 بڑی لیکس سامنے آگئیں

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت، 17 ستمبر تک ملتوی

عوامی مقاصد کے لیے اراضی کے حصول پر بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟