ملٹری کورٹ سے سزایافتہ مجرموں کو قید تنہائی؟ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے ملٹری کورٹ سے سزایافتہ مجرموں کو قید تنہائی میں رکھنے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کو پیش کردی ہے۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ مجرمان کو صبح ساڑھے 7 بجے ناشتے کے بعد لان میں چھوڑ دیا جاتا ہے، شام 5 بجے تک مجرمان باہر رہتے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ لان کونسا ہے ڈیتھ سیل والا لان تو نہیں ہے، جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب بولے؛ نہیں سر یہ وہ والا لان نہیں جو آپ نے دیکھا ہوا ہے، جیل میں ٹک شاپ ہے کافی وغیرہ بھی پی سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میں خود بھی 14 روز جیل میں رہا ہوں، جسٹس جمال مندوخیل کا انکشاف

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب  کے مطابق گھر سے مجرموں کو میٹرس بھی دیے گئے ہیں، جس پر وکیل فیصل صدیقی بولے؛ آپ کا مطلب ہے گھر والا ماحول ہے۔

اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ آپ نے غلط بیانی کی تو ہم جیل اصلاحات کمیٹی سے بھی رپورٹ منگوا لیں گے، جس پر صوبائی ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بولے؛ مجھے 30 سال پریکٹس کرتے ہوگئے، میں کیوں جھوٹ بولوں گا۔

جسٹس مسرت ہلالی نے وضاحت کی کہ وہ بھی خیبرپختونخوا میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رہ چکی ہوں، ہم حکومت کے وکیل ہوتے ہیں ہمیں حکومت کو سپورٹ کرنا پڑتا ہے،

مزید پڑھیں:انصاف کی فراہمی میں تاخیر،درخواست پر سماعت سے قبل ہی درجنوں قیدی موت کا شکار

ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ بیرسٹر حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی نے عدالت کو بتایا کہ تمام ملزمان کو ہائی سیکیورٹی زون میں رکھا گیا ہے، ہمیں وکالت نامے پر دستخط کروانے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا موقف تھا کہ کوئی بھی شکایت ہو تو سپرنٹنڈنٹ جیل کو بتائیں، وکیل سلمان اکرم راجہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کو بتایا کہ بریگیڈیر جاوید اکبر کے وکالت نامے پر دستخط کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ میں 99 مقدمات میں نامزد معذور ملزم کی درخواست ضمانت پر کارروائی

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ وکلا کو بھی ملاقات کی اجازت ہے، جسٹس محمد علی مظہر بولے؛ وکالت نامہ سے ویسے بھی کوئی منع نہیں کرتا، جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ جیل مینوئل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل سہولیات فراہم کرنے کے پابند ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں گالیوں کی انوکھی دنیا، کبھی یہی الفاظ جیل پہنچا دیا کرتے تھے

ایل پی جی سیکٹر پر چند افراد کی اجارہ داری ختم کردی، مسابقت سے قیمتیں کم ہوں گی، علی پرویز ملک

مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائیوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی، طلال چوہدری

انٹرنیٹ پر نئے صارفین کو لوٹنے کے لیے فراڈیے تیار، خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی، 6 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟