سول نافرمانی کی تحریک ناکام؟ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

جمعہ 10 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے پہلے مرحلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ان کی ملک میں چ نہ بھیجنے کی اپیل لگتا ہے مسترد کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس دسمبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے غیر ملکی ترسیلاتِ زر میں 3.1  ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مطالبات نہ مانے گئے تو اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل کروں گا، عمران خان

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق نمو کے لحاظ سے دسمبر 2024 کے دوران ترسیلاتِ زر میں سال بہ سال 29.3  فیصد اور ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں مالی سال 2520کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 17.8  ارب ڈالر آئے، جو مالی سال 2420 کی پہلی ششماہی کے موصول شدہ  13.4  ارب ڈالر کے مقابلے میں 32.8 فیصد اضافہ ہے۔

مزید پڑھیں: اٹلی میں مقیم محب وطن پاکستانیوں نے سول نافرمانی تحریک مسترد کردی، زرمبادلہ بڑھانے کا عزم

دسمبر 2024ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب سے 770.6 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 631.5 ملین ڈالر، برطانیہ سے 456.9 ملین ڈالر اور امریکا سے 284.3 ملین ڈالر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر سول نافرنی تحریک کا پہلا مرحلہ جاری ہے، جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کال دی گئی ہے کہ وہ اپنی ترسلات پاکستان نہ بھجوائیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کی مشروط پیشکش کردی

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق حکومت سے مذاکرات کے دوران 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد کال واپس لی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا